حقیقی آزادی مارچ اپنے چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے جس کا آغاز کامونکی سے ہوگا اور کپتان کی قیادت میں گجرانوالہ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے چوتھے دن کا آغاز کامونکی سے ہوگا جو کہ چئیرمن تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا مارچ دوپہر 12 بجے کے بعد شروع ہوگا۔
کامونکی میں عمران خاں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے جبکہ عوام کی جانب سے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا جائے گا ۔
کامونکی سے حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ موڑ ایمن آباد پہنچے گا جبکہ ایمن آباد سے لانگ مارچ چن دا قلعہ پہنچے گا اور چن دا قلعہ سے حقیقی آزادی مارچ سپر ایشاء سٹاپ پہنچے گا۔
حقیقی آزادی مارچ شیرانوالہ باغ پہنچے گا اور شیرانوالہ باغ سے لانگ مارچ کا قافلہ گوندلانوالہ چوک پہنچے گا ۔
حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ پنڈی بائی پاس سے ہوتا ہوا چوتھے روز کی آخری منزل گوجرانولہ میں رات قیام کرے گا جہاں چئیرمن تحریک انصاف عمران خان ولولہ انگیز خطاب کریں گے ۔
عمران خان کی جانب سے گوجرانولہ میں اہم اعلان بھی متوقع ہے تاہمحقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز کل صبح 11 بجے گوجرانولہ سے ہوگا ۔
دوسری جانب لانگ مارچ میں شرکت کے لئے تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اج روانہ ہوگا جس کی قیادت علی زیدی کریں گے۔
قافلے میں روانگی کے سب کو ٹول پلازہ پر جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں قافلے میں اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی، خواتین اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔
سندھ سے روانہ ہونے والا حقیقی آزادی لانگ مارچ کا قافلہ کراچی سے حیدر آباد، براستہ نواب شاہ اور سکھر سے راوپنڈی پہنچے گا۔









