بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاسی بحران میں شدت، لبنانی صدر نے ایوان صدر چھوڑ دیا

بعیدہ، لبنان: لبنان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ۔ صدر مائیکل عون نے اتوار کو ایوان صدر اپنی صدارتی مدت پوری ہونے سے ایک دن قبل ہی چھوڑ دیا ہے جبکہ ان کے جانشین کا بھی تقرر نہیں ہوسکا ہے۔ صدر مائیکل عون کا چھ سالہ دور صدارت بڑے پیمانے پر ہنگاموں اور احتجاج سے عبارت رہا ہے۔ اگست 2020ء میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں دھماکوں سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ لبنان تکلیف دہ حد تک اقتصادی کساد بازاری کا شکار ہے۔