بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اداکارہ کینیڈا میں کار حادثے میں بچوں سمیت زخمی

بھارتی اداکارہ رمبھا کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں کار حادثے میں بچوں سمیت زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر حادثے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر ماری۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچوں کو اسکول سے واپس گھر لے کر آرہی تھیں، ہم سب حادثے میں معمولی زخمی ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RambhaIndrakumar💕 (@rambhaindran_)


انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

اداکارہ رمبھا بالی ووڈ فلم جڑوا، بندھن، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔