بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماحول دوست توانائی کا فروغ، امریکا اور امارات کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

 

ابوظہبی(ممتازنیوز) امریکا اور متحدہ عرب امارات نے 2035تک سو میگاواٹ ماحول دوست توانائی کی تیاری کےلئے سو ارب ڈالر کے بندوبست کےحوالے سے تذویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے معاہدے پر دستخط ابوظہبی میں ہونے والی ابوظہبی انٹرنیشنل پٹرولیم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر کیے گئے ۔ معاہدے کا عنوان شفاف توانائی کے فروغ کےلئے شراکت داری ہے جس کے چار بنیادی خدوخال شفاف توانائی ،جدت اور سپلائی چین کو مضبوط بنانا ،کاربن اور میتھن کے اخراج میں کمی ،ایٹمی توانائی اور صنعت اور ٹرانسپورٹ میں ڈی کاربونائزیشن ہیں ،متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ تعاون امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی دوستی کے لائحہ عمل کے تحت ہوگا ، دونوں فریقوں نے توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے پیشرفت کے حوالے سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ادھر وائٹ ہائوس نے اس نئی شراکت داری کو صدر جوبائیڈن کے موسمیاتی ایجنڈے کے حوالے سے اہم پیشرفت قراردیا ہے ۔