کراچی(شوبز ڈیسک) حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مہر بانو کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اُن کیلئے ناشتہ اور رات کا کھانا بھی بناتے ہیں اور اُن کے پاؤں بھی دباتے ہیں۔
مہر بانو نے شادی کے چند ہفتوں بعد اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ شریک حیات بننے سے قبل وہ ان کے کئی سال سے بہترین دوست تھے شاہ رخ علی ان کے ایسے دوست تھے جو ان کا بہت ہی خیال رکھتے تھے، جب وہ ان کے ساتھ ہوتی تھیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی تھیں مگر وہ یہ نہیں جانتیں تھیں کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان محبت بھی ہے۔
اداکارہ نے شاہ رخ علی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بطور شوہر وہ ان کی توقعات سے بھی زیادہ بہتر نکلےوہ ان کے لیے ناشتہ تیار کرنے سمیت ان کے لیے رات کا کھانا بھی بناتے ہیں۔
View this post on Instagram
مہربانو نے بتایا کہ جب وہ تھک جاتی ہیں تو شوہر ان کے پاؤں بھی دباتے ہیں اور وہ پریشانی کے وقت انہیں ہنسانے کے لیے بھی جتن کرتے ہیں۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ان کےخیال میں شادی ایک تاحیات وابستگی ہے، جس میں کئی مسائل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات مسائل آپ کو یہ سمجھنےمیں مدد دیتے ہیں کہ آپ نے شادی کے لیے درست ساتھی کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ مہربانو نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور اس کے بعد ہونے والے مسائل سے نہ ڈریں، یہ بہت ہی پیارا عمل ہے، وہ خود کو مسائل تک محدود نہ رکھیں۔









