بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق بھارتی فوجی میجر گورو آریا کی اپنے شہریوں سے عمران کی مالی مدد کی اپیل

کراچی( نیوز ڈیسک) سابق بھارتی فوجی میجر ریٹائرڈ گورَو آریا نے ٹوئٹر پر بھارتی شہریوں سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنےکے لئے عمران خان کی مالی مدد کرنے کی اپیل کردی۔

میجر ریٹائرڈ گورَو آریا نے لندن میں پی ٹی آئی کو چندہ دینے والے بھارتی شخص کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور لکھا، شاباش بھارتی بھائیو، لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے بہت پیسا چاہیے۔

پوسٹ میں جو پرانی ویڈیو شیرکی گئی اس میں پاکستان کے ساتھ پی ٹی آئی کا پرچم لیے لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔گورَو آریا نے لکھا کہ عمران خان کو پیسےکی کمی نہیں ہونی چاہیے، چاہے 10 ڈالر ہی کیوں نہ ہوں، پی ٹی آئی کو چندہ دیں۔