سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض فوج نے مزید 4 کشميری نوجوانوں کو شہيد کرديا۔
قابض بھارتی فورسز نے اونتی پورہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں بھی کیا، متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب ضلع اسلام آباد میں بھی سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 4 کشمیری نوجوان شہید








