جدہ (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر ، جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان اور سرپرست چوہدری عبدالمجید گجرنے وزیراعظم شہبازشریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ چین نے معاشی استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروا کرایک بارپھر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا حقیقی معنوں میں قابل اعتماد دوست ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے کامیاب دورہ چین پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے(ن) لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں نے امیدظاہر کی کہ وزیراعظم کے چین کے دورے سے سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار پھر تیز ہوگی جوپی ٹی آئی کے دورحکومت کی شدید متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ چینی کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی بھی ملکی معیشت کے حوالے سےاچھی خبر ہے،اس سے نہ صرف ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گابلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ سعید احمد،ملک منظور حسین اعوان، محمود الحق ڈوگر ، چوہدری عبدالمجید گجرنے کہاکہ جب بھی ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہونا شروع ہوتا ہے عمران خان انتشار پھیلا کر اسے ڈی ریل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،تاہم اب عوام ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں اور وہ ان کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
وزیراعظم کادورہ چین ملکی معیشت کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا،رہنما(ن)سعودی عرب








