بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نیب کو کیوں کنٹرول کرنا چاہتے تھے؟ عرفان قادر

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ عمران خان نیب کو کیوں کنٹرول کرنا چاہتے تھے؟ نیب تو ایک آزاد ادارہ تھا اور کسی کے کنٹرول میں نہیں تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ شاہد ہے کہ مخالفین کو ختم کرنے کے لیے ان پر کیسز بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں نظر نہیں آتی، ہم اس کو محسوس کرسکتے ہیں، سیاسی خلفشار کی صورت میں فوج خود نہیں آتی، سیاستدان بلاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کچھ لوگ سلیکٹڈ کہتے تھے، اگر وہ نیب کو کنٹرول کرنا چاہتے تھے تو وہ بھی غلط چیز تھی، کیونکہ نیب تو ایک انڈپنڈنٹ ادارہ ہے، کوئی بھی وزیراعظم کوئی بھی وزیر کوئی بھی جج اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے کہا کہ یہ اختیار پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے پاس تھا، جاوید لطیف نے بھی مانا ہے یہ حکومت بھی بے اختیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کے زمانے میں نیب کی کارکردگی بہتر رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ 24 تاریخ کو اسلام آباد کے راستے سارے بلاک کردیے گئے، دھرنا کیس میں یہ طے ہوگیا تھا کہ کوئی بھی راستہ بند نہیں ہوگا۔