نئی دہلی : بالی ووڈ فلم “شیر شاہ “کی نامور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے معاشقے اور پھر جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی اپریل2023 میں ہوجائے گی اور اس حوالے سے شادی کا مقام بھی طے کرلیا گیا ہے،
رپورٹس کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی بھارتی شہر چندی گڑھ کے مہنگے ترین ولا میں ہوگی، یہ وہی مقام ہے جہاں بالی وڈ اداکار راج کمار اور اداکارہ پترا ریکھا پاؤل کی شادی ہوئی تھی۔
اس سے قبل یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ شادی میں فلم انڈسٹری سے اداکاروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا، دونوں کی شادی میں دوست اور قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے، واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے اب تک واضح طور پر شادی کے حوالے سے کچھ معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔









