بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی آزادی مارچ، وفاقی دارلحکومت سے سردار زاہد اکبر گرفتار

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف آزادی لانگ سے متعلق اسلام آباد پولیس سرگرم ، پی ٹی آئی کارکن سردار زاہد اکبرکو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں تحریک انصاف کے ذمہ دار سردار زاہد اکبر کو تحویل میں آئی نائن پولیس سٹیشن کی پولیس نے لیا ہے۔صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی اعوان نے سردار زاہد اکبر کی رہائشگاہ پر پولیس کے رات گئے چھاپے اور گرفتاری کی شدید مذمت کی ۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ مجرموں کی حکومت پوری طرح خوفزدہ، نہایت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔حقیقی آزادی مارچ میں عوام کی تاریخی شرکت دیکھ کر انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔حکومت جتنا مرضی زور لگا لے، عوام کو خوفزدہ کرسکتی ہے نہ مارچ میں شرکت سے روک سکتی ہے۔عدالت عظمیٰ اسلام آباد میں خلافِ قانون پولیس گردی اور ریاستی عناصر کی لاقانونیت کا نوٹس لے۔پرامن احتجاج کے اپنے جمہوری حق سے دستبردار ہوں گے نہ ازِسرِ نو فوری صاف شفاف انتخابات کے مطالبے سے پیچھے ہٹیں گے۔