اسلام آباد :ڈیلی ممتاز (Daily Mumtaz ) کے آن لائن پلیٹ فارم پرپاکستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں؟ کے عنوان سے جاری کیے گئے عوامی سروے کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن میں شہریوں کی بھاری اکثریت نے نئے صوبوں کے قیام کی پرزور حمایت کر دی ہے۔
ڈیلی ممتاز کے پول میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 69 فیصد شہریوں نے “ہاں” (YES) کا انتخاب کرتے ہوئے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کے حق میں رائے دی، جبکہ 21 فیصد رائے دہندگان نے “نہیں” (NO) پر ووٹ دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔

سروے پر شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بڑی تعداد میں اپنی آراء کا اظہار کیا اور کہا کہ انتظامی سہولت اور یکساں ترقیصوبے لازمی ہیں۔اکثریت کا ماننا ہے کہ ملک کی بڑی آبادی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئے انتظامی زونز یا صوبے بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہر علاقے کو اس کا حق اور فنڈز مل سکیں۔
مخالفت میں ووٹ دینے والے 21 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک مزید انتظامی اخراجات اور سیاسی تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے موجودہ صوبائی ڈھانچے میں ہی بہتری لائی جائے۔









