بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پشاور : خیبرپختونخوا(Kpk) کے بلدیاتی ملازمین کو اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔

لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس کی جانب سے صوبے بھر کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کو ایک باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے کے متن کے مطابق محکمہ خزانہ نے صوبے کے بندوبستی اور ضم شدہ اضلاع کی تمام ٹی ایم ایز کے لیے مطلوبہ گرانٹ اور آکٹروئی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

مزیدپڑھیں:چترال اور دیر بالا میں بارش و برفباری، کمراٹ روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند

لوکل کونسل بورڈ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان جاری کردہ فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت اور فوری ادائیگی کا عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں، تمام تحصیل میونسپل افسران کو اس معاملے کو انتہائی ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیوں کا عمل مکمل کرنے کے بعد مجاز افسر کے دستخط شدہ تصدیقی سرٹیفکیٹ ریکارڈ اور مزید کارروائی کے لیے لوکل کونسل بورڈ کو فوری طور پر جمع کرائے جائیں۔

لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا نے صوبے کے ضم اور بندوبستی اضلاع کی تمام ٹی ایم ایز کو اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے مطلوبہ گرانٹ اور آکٹروئی فنڈز جاری، ادائیگی کے بعد مجاز افسر کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لیے گئے۔