پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ واقعہ کے عینی شاہد افضال احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں باہر کا آدمی آیا پتہ نہیں شاید وہ کون تھا، اس نے اوپر آکر عمران خان پر فائر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب فائر ہوا تو آگے رینجرز والوں نے جب دیکھا اور مڑ کر فائر کیا تو وہ ہمارے آدمی کو لگ گیا وہ جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا معظم کویت سے چھٹیاں گزارنے آیا تھا۔
لانگ مارچ قافلے پر فائرنگ، عینی شاہد کا بیان آگیا








