بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی میڈیانے عمران خان پر فائرنگ کو بے نظیرپر حملے کا ’’پارٹ ٹو‘‘ قرار دے دیا

نئی دہلی:بھارتی میڈیانے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کو سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو پر ہونےو الے حملے کا ’’پارٹ ٹو‘‘ قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی چینلز پروزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ اورلیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو پرہونے والی فائرنگ کی فوٹیج ایک ساتھ چلا کر دونوں واقعات کی کڑیاں ملائی جاتی رہیں اور دعویٰ کیا گیا کہ جس طرح اس وقت کی مقبول ترین رہنما بے نظیر بھٹو کو راستے سے ہٹایاگیا اسی طرح اب ملک کے دوسرے مقبول ترین رہنما کی جان لینے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی۔