لندن:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما اور صاحبزادوں سلمان اور قاسم نے فوری طور پر بنی گالہ میں موجود عملے اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور عمران خان کی خیریت دریافت کی ، ادھر واقعہ کے بعد فوری طور پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی رابطہ کرکے انہیں عمران خان کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور تسلی دی گئی۔









