بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلون مسک نے 78 ملین ڈالر مالیت کے نجی طیارے کا آرڈر دے دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی فرم اسپیس ایکس اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد 78 ملین ڈالر کے نجی طیارے کا آرڈر دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے پرائیویٹ طیارے گلف اسٹریم جی 700 خریدنے کا آرڈر دیا ہے جس کی ڈیلیوری 2023کے اوائل میں متوقع ہے۔ گلف اسٹریم جی 700 طیارے کے کیبن کا سائز 57فٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ رینج 7500ناٹیکل میل ہے، یعنی طیارہ آسٹن سے ہانگ کانگ کا 8000میل کا سفر بغیر ری فیولنگ کے طے کر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی گلف اسٹریم ایرواسپیس کارپوریشن اپنے صارفین کو جی 700طیارے میں کمپنی کا سب سے بڑا، جدید اور ہمہ گیر کیبن فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ کمپنی طیارے میں رولز رائس گاڑی کا ہائی تھرسٹ انجن اور بہترین فلائٹ ڈیک فراہم کرتا ہے۔