اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بھر کی فلور ملوں کے مالکان نے فلور ملز کیخلاف فوجداری مقدمات کے اندراج پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا‘ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے آج تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جس میں اوپن مارکیٹ سے خریدی گئی گندم کے پندرہ پندرہ کلو پرائیویٹ آٹے تھیلے اور گندم کی دوسری مصنوعات کی پنجاب سے خیبر پختونخوا لے جانے کی ممانعت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز مالکان کیخلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے حکومت پنجاب ان مقدمات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا رہی ہے جس کی وجہ سے فلور ملنگ انڈسٹری میں شدید اضطراب اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔
فلور ملز مالکان کیخلاف فوجداری مقدمات قائم کرنے کا آغاز








