بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لیجایا گیا، میڈیکو لیگل جاری نہ ہوسکا

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر آباد میں چئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیشُ جاری ہے کنٹینر پر جا کر تفتیشُ کرنے والے چند افسران کے مطابق کنٹینر پر صرف خون کے دھبے موجود ہیں فلور پر کسی کا خون جمع نہیں ہوا۔کنٹینر کی بائیں طرف لگی فلیکسزپر خون کے دھبے موجود پائےگئے لیکن جس جگہ بائیں طرف عمران خان کھڑے تھے وہاں خون جمع نہیں ہوا عمران خان اور دیگرزخمی دو افراد کو سرکاری اسپتال لے بجائے شوکت خانم پہنچایا گیا قانونی ماہرین کے مطابق قانون اور ضابطے کی کارروائی میں فائرنگ کے زخمی کا میڈیکو لیگل کیس بنایا جاتا میڈیکو لیگل کیس سرکاری ہسپتال کا میڈیکو لیگل آفیسر یعنی ڈاکٹر لکھتاہے۔قانونی ماہرین کے مطابق عدالت میں ایف آئی آرکے ساتھ میڈیکو لیگل رپورٹ کیس کیلئے بہت اہم ہوتی ہے،پرائیوٹ ہسپتال میں علاج تو ہو سکتا ہے ایم ایل سی رپورٹ نہیں لکھی جا سکتی،ماضی میں اسی ضلعے میں قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال کو بھی سروسز اسپتال پہنچا کر ایم ایل سی لکھی گئی تھی۔قانونی ماہرین کے مطابق کسی بھی پولیس آفیشل یا انویسٹی گیشن اہلکار کو عمران خان سے بیان کیلئے ملنے نہیں دیا گیا ۔