پاکستانی معروف اداکار فیروز خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
فیروز خان نے گزشتہ دنوں اپنے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اب انہوں نے اپنے ’ایف کے‘ نام سے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر پہلا گانا بھی شیئر کر دیا ہے۔
فیروز خان کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ ہے جسے اب تک تقریباً 36 ہزار سے زائد افراد سُن اور دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
اپنے گانے سے متعلق فیروز کان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔
اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اُنہیں خوب سراہ رہے ہیں اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان کے یوٹیوب چینل کو دیکھتے ہی دیکھتے 21 ہزار سے زائد مداح سبسکرائب کرچکے ہیں۔









