بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 181.73 سے بڑھ کر 181.78 روپے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تھا۔