فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی پر مبینہ طور پر لیگی کارکنان نے فائرنگ اور تشدد کیا جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا، بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان دو گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے اور پولیس غائب رہی، زخمی بچے کے چچا نے تھانہ مامونکانجن میں درخواست دے دی۔
درخواست میں کاشف، عبدالواحد، راشد، شہروز، کاشی، اسحاق، نذیر بلوچ، رفیق، جاوید اور 75 نامعلوم افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔
فیصل آباد، پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ سے کمسن بچہ زخمی








