بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شرح منافع میں اضافہ پنشنرز، بہبود سیونگ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر کیا گیا ہے۔ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 9.35 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کردی گئی، ریگولر انکم سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 0.84 فیصد اضافے سے 11.04 فیصد ہوگئی جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شرح منافع 11 فیصد ہوگئی ہے۔بہبود اور پینشنرز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 0.48 فیصد اضافے سے 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔