بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انصاف چاہئے! PTI مارچ میں جاں بحق معظم گوندل کے بھائی اور بیٹے کی اپیل

لاہور: PTIمارچ میں جاں بحق معظم گوندل ایک ہفتہ قبل ہی کویت سے لوٹا تھا، مقتول کےبھائی اور بیٹے نے اپیل کی ہےکہ انہیں انصاف چاہیے، بیٹے نے بتایاکہ پاپا کوگولی لگی تو میں اٹھانے کی کوشش کی، پھر لوگ آگئے۔تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے جاں بحق معظم گوندل ایک ہفتہ قبل کویت سے لوٹا تھا، مقتول اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مارچ میں شرکت کیلئے گیا تھا،مقتول کے بیٹے علی حسن نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ لانگ مارچ میں گیا تھا جہاں ایک شخص عمران خان کو گولی مار رہا تھا، پاپا نے جاکر گن کھینچی تو گولی انکو لگ گئی، پہلے میں نے پاپا کو اٹھایا پھر دوسرے لوگ آ گئے،مقتول کے بھائی نے قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف چاہئے۔