کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ہے جب کہ مختلف علاقوں میں بارشیں بھی متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت،ژوب، بارکھان، چمن،پشین، قلات سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ،لورالائی،بولان،سبی،لسبیلہ،آواران سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں بھی مطلع ابر آلود ہے۔
ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر سکتا ہےجب کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمے کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زیارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈکیا گیا۔
قلات میں درجہ حرارت 9، نوکنڈی میں 14، سبی میں 20 اور گوادر میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









