کوئٹہ (ممتاز نیوز ) مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے ملکی اداروں پرہونے والی تنقید پراپنے ردعمل کااظہار کرتےہوئےکہاکہ ملک کا وقار اور اداروں کا احترام لازمی ہے ۔ سیاست جمہوری دائرے میں رہ کر ہونا چاہئے ۔ہفتہ کو بیان میںمشیرداخلہ بلوچستان نے کہاکہ سیاست میں تشدد نقصان دہ ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی جمہوریت کو خطرے میں نہ ڈالیں ۔ الیکشن آئینی وقت پر ہی ہونا چاہیے، وقت کا انتظار کریں اداروں پر تنقید ملک دشمنی ہے، پاک فوج پر تنقید ملکی سلامتی کا داؤ پر لگانا ہے، بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ، فورسز اور قوم کے درمیان خلیج نہ پہلے تھی نہ ہوگی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو نے ایک بیان میں کہنا تھا عوام قدم بقدم بہادر فوج کے ساتھ ہیں ، سیاست کریں مسلح افواج پر الزامات نہ لگائیں ، آرمڈ فورسز منظم ادارہ ہے، فوج کے مثالی نظم و ضبط کی اقوام عالم معترف ہیں ۔
پاک فوج پر تنقید ملکی سلامتی کا داؤ پر لگانا ہے،میر ضیا لانگو








