سڈنی(سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیدیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔
دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، کپتان داسن شناکا 3، بھانوکا راجا پاکسے 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں ٹاپ 2 ٹیموں کا فیصلہ آج انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین میچ کے بعد ہوگا، اگر انگلینڈ لنکن ٹائیگرز کو شکست دیتا ہے تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا جبکہ شکست کی صورت میں آسٹریلیا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔
قبل ازیں گزشتہ روز میزبان آسٹریلیا افغان سائیڈ کو محض 4 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔









