پہلا بھارتی ووٹر اپنا آخری ووٹ ڈالنے کے 3 دن بعد دنیا سے رخصت ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں رہنے والے 106 سالہ شیام سرن نیگی شہری نے اپنی زندگی کے دوران 34 مرتبہ الیکشن میں ووٹ ڈالے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیام سرن نیگی نے 2 نومبر کو ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی زندگی کا آخری ووٹ ڈالا تھا۔
شیام سرن نیگی نے 23 اکتوبر 1951 کو آبائی علاقے میں ہی اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
بھارت کے الیکشن کمیشن نے شری شیام سرن نیگی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔
1st voter of Independent India, Shri Shyam Saran Negi from distt Kinnaur in HP, cast his vote through postal ballot for Vidhan Sabha Elections. DC Kinnaur personally felicitated him at his residence.@ecisveep @mangarg2002#UTSAV#NoVoterToBeLeftBehind#HPElection2022#PwDvoters pic.twitter.com/WFx5P2dsex
— CEO Himachal (@hpelection) November 3, 2022
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شری شیام سرن نیگی کی خدمات کے لیے ہمیشہ ان کے مشکور ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر سرکاری حکام نے بھی ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔









