بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پربیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) چوہنگ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں خاوند کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی 45 سالہ خاتون کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نسیم بی بی کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کیا۔

پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔