ممبئی(شوبز ڈیسک)) بالی ووڈ کی فٹنس کوئین دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران اُن کی یادداشت چلی گئی تھی۔
بھارتی ویب سائٹ کو دیئے ایک انٹر ویو میں سالہ اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم بھارت کی شوٹنگ کے دوران سر کے بل گرنے کی وجہ سے وہ اپنی یادداشت کھو بیٹھی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم میں اپنے کردار کی مناسبت سے وہ جماسٹکس شوٹنگ کرارہی تھیں کہ اسی دوران وہ سر کے بل جاگری، اس حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ آئی اور یاداشت چلی گئی تھی۔
View this post on Instagram
دیشا نے بتایا کہ ان کی یادداشت مکمل طور پر بحال ہونے میں 6 ماہ کا عرصہ لگا اور اس دوران ان کا علاج جاری رہا جس کے بعد ا نہوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔
یاد رہے کہ دیشا پٹانی حال ہی میں ایک ویلن ریٹرنز میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس کے بعد وہ جلد اپنی آنے والی فلم ’یودھا ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram









