سڈنی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو اچھا چیلنج قرار دیا ہے۔
زمبابوے سے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ زمبابوے سے جیت ایک اچھی آل راؤنڈر پرفارمنس تھی، اب ہم اسی طرح چیز کے منتظرہیں، زمبابوے سے میچ سے قبل ہم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرچکے تھے مگر یہ زیادہ اہم تھا کہ ہم جیسا کھیلنا چاہتے تھے ویسے آکر کھیلے۔
بھارتی کپتان نے سوریا کمار یادیوکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے لیے جو کچھ کررہا ہے وہ بہترین ہے، وہ بطور بیٹر پریشر لے کر اچھا کھیل رہا ہے، یہ ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔
انگلش ٹیم سے سیمی فائنل پر بات کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم چیز جلد سے جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے، ہم ایڈیلیڈ میں کھیل چکے ہیں، ہمارے لیے انگلینڈ ایک اچھا چیلنج ہوگا، وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، دو اچھی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور ایک بہترین مقابلہ ہوگا۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہائی پریشر گیم ہوگا، ہمیں اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے، اگر ہم یہاں اچھا کھیلتے ہیں تو یہاں بھی ایک اچھا کھیل دکھائیں گے، ہمیں فوری یہاں ایڈجسٹ ہونے اوراپنے پلان پر عمل کی ضرورت ہے۔









