اسلام آ باد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق اجلاس ہوا ۔وفاقی وزیر نے ڈیڈ لائن میں توسیع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر کو مردم شماری پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 15 اکتوبر سے 15 نومبر 2022 تک مردم شماری کے انعقاد کے لیے نادرا کے ساتھ معاہدے کے بعد سمری پیش کی گئی تھی جبکہ تاخیر کی وجہ سے موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا، نادرا ٹیبلٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
دسمبر 2022 تک مکمل 126000 ٹیبلٹس قسطوں میں فراہم کئے جائیں گے جبکہ مردم شماری 15 اکتوبر 2022 تک ٹیسٹنگ کے لیے حوالے کر دی جائیں گی۔
احسن اقبال کی زیر صدارت ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق اجلاس








