بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشیروں، سرکاری افسران کو بھی سرکاری جہاز و ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت

پشاور( نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے باروزیراعلیٰ کے مشیروں ،معاونین خصوصی اور سرکاری افسران کو بھی سرکاری خرچ پر حکومتی ملکیتی سرکاری جہاز اور ہیلی کاپٹرکے استعمال کی اجازت دے دی ہے، جبکہ حکومت کے مقرر کردہ فیس کی ادائیگی پرنجی اور انفرادی افراد کو بھی حکومتی ملکیتی سرکاری ہیلی کاپٹر اور جہاز استعمال کرنے کی اجاز ت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے، صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ خیبرپختونخوا منسٹرز(سیلریز،الاؤنسز اینڈ پریولجز)(سیکنڈ ترمیمی) ایکٹ 1975میں شامل شق7B کے متبادل کے طورپر ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں کیاہے، سر کاری دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا منسٹرز( سیلریز،الاؤنسز اینڈ پریولجز) (سیکنڈ ترمیمی) ایکٹ2022کے تحت صوبائی کابینہ نے9مئی2019کو خیبرپختونخوا منسٹرز (سیلریز، الاؤنسز اینڈ پریولجز)(سیکنڈ ترمیمی) ایکٹ 1975میں ترمیم کرکے نیا شق 7B شامل کرنے کی منظوری دی جس کی صوبائی اسمبلی نے بھی 13اکتوبر 2022کو منطوری دی۔