دبئی ( مانیٹرنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں 28ماہ بعد پہلی بار بغیر ماسک نماز کی ادائیگی،مساجد اور نماز کی سہولیات میں ذاتی چٹائیوں پر نماز پڑھنا اختیاری قرار دیدیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق 16مارچ 2020کو جیسےہی متحدہ عرب امارات نے کورونا شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے تو ملک بھر کی مساجد کو بھی نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیاتھا ، اب28ماہ بعدپہلی بار امارات میں مسلمان ماسک کے بغیر نماز ادا کر سکتے ہیں کیونکہ حکام نے تقریباً تمام کوروناپابندیوں کو ختم کرنیکا اعلان کیا ہے۔
امارات میں 28 ماہ بعد پہلی بار بغیر ماسک نماز کی ادائیگی








