اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے چئیرمین عمران خان نےامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حملے میں نامزد شخصیات کیخلاف ثبوت کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کی اینکر نے حملے میں نامزد شخصیات کے خلاف عمران خان سے ثبوت شئیر کرنے کا سوال کیا تو عمران خان نے حملے کا پس منظر بتانا شروع کردیا۔
اینکر نے عمران خان سے متعدد بار پوچھا کہ آپ حملے سے متعلق جن افراد پر الزام عائد کررہے ہیں اس کے کیا شواہد ہیں تو جواب میں عمران خان واقعات کا پس منظربتاتے رہے۔ اینکر نے مزیدکہا کہ بصد احترام پس منظر معلوم ہے آپ شواہد کے بارے میں بتائیں لیکن عمران خان نے الزامات سے متعلق ثبوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔
Everyone, everyone asking same question,
“ Where is evidence against the three who you allege tried to take you out?
NO ANSWER. https://t.co/E0JzNMPyBJ— Mariana Baabar (@MarianaBaabar) November 8, 2022









