راولاکوٹ(ممتازنیوز) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج علی سوجل کو میجر محمد اصغر شہید کے نام سے منسوب کر دیاگیا ہے، اس موقع پرایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے عہدیداران، ادبی حلقوں کے ذمہ داران سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میجر محمد اصغر شہید نے کرونا وائرس کے دوران وطن کی خاطر خدمات سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ان کے نام سے ادارہ کو منسوب کرنے خوش آئندہ اقدام ہے، ان کی سماجی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا،سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی تجویر پر حکومت نے اس ادارہ کو میجر محمد اصغر شہید کے نام سے منسوب کیا، مقررین نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کے بغیر دنیا کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے، پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، تعلیمی میدان میں اس علاقہ نے جاندار کردار ادا کیا ہے، سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود اس علاقہ سے بے شمار افراد بڑے بڑئے عہدوں پر فائز ہیں، سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہم نے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں،پونچھ یونیورسٹی، باغ ویمن یونیورسٹی، میڈیکل کالج سمیت دیگر اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ یہاں کے باسیوں کو تعلیمی سہولیات مقامی سطح پر میسر آ سکیں، ان اداروں کے قیام سے قبل یہاں کے طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور روالپنڈی اسلام آباد میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سفر کرنا مجبوری تھی، اب اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان گلگت بلتستان سے طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کرنے کے لیے اس خطہ کا رخ کر رہے ہیں، ہم تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں، بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دور میں اس خطہ میں مزید تعلیمی بہتری کے لیے جدید طرز پر اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ یہاں کے طلبہ وطالبات کو جدید سہولیات کی فراہمی مقامی سطح پر ممکن ہو سکے، اس تقریب سے سابق صدرو وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے علاوہ سردار مقصود الزمان، فہد یعقوب و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
راولاکوٹ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج علی سوجل کو میجر محمد اصغر شہید کے نام سے منسوب کر دیاگیا








