بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ میں آج وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں، کئی ریاستوں میں کانٹے دار مقابلے متوقع

نیویارک : امریکی  وسط مدتی انتخابات، امریکہ میں آج مڈٹرم انتخابات ہو رہے ہیں.  کانگریس کے ایوان نمائندگان کی 435 اور یو ایس سینٹ کی 35 نشستوں سمیت کئی ریاستوں کے گورنروں اور ریاستی اسمبلیوں کے ممبران و دیگر عہدیداروں کے لیے  ووٹ ڈالے جائیں گے.  ڈیموکریٹک اور رپبلکن امیدواروں کے درمیان کئی نشستوں پر کانٹے دار مقابلے بھی متوقع ہیں. کئی ریاستوں میں رپبلکن پارٹی کا پلڑا بھاری ہے. دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار بھی کانگریس  میں اپنی برتری قائم رکھنے کے لیے پرامید ہیں.

 47 امریکی ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری قبل از وقت ووٹنگ میں 41 ملین سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں. مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کے اوقات مختلف ہیں. نیویارک میں پولنگ صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی. امریکی انتخابات کی شفافیت کو جانچنے کے لیے کئی بین الاقوامی انتخابی مشاہد کار ٹیمیں بھی امریکہ پہنچی ہیں. امریکی میڈیا خصوصاً امریکی نشریاتی اداروں نے انتخابات کی لائیو کوریج اور انتخابی نتائج  بروقت مہیا کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں.