اسلام آباد:صوبوں میں امن ا مان قائم کرنے اور راستے کھولنے کے حوالے سے چیف سیکرٹریز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔اس ضمن میں وفاق کی طرف سے چیف سیکرٹریز کو خط ارسال کیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے جتھوں نے موٹر ویز،ہائی ویز اور لنک روڈز بلاک کر رکھے ہیں ،عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،خط میں کہاگیاہے کہ پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور راستے کھلوانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،مظاہرین نے عوام کی نقل و حرکت کو بند کر رکھا ہے جو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے صوبوں میں امن ا امان کی صورتحال اور ان تمام خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں اور اس کا انجام خطرناک ہو سکتا ہے صوبائی حکومتیں فوری طور پر احتجاج ختم کروائیں اور موٹرویز سمیت دیگر راستے کھلوائیں۔










