راولپنڈی/ فتح جنگ(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپوں میں کارکنوں کو بڑی سکر ینوں پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20ورلڈ کا سیمی فائنل دکھایاگیا۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں زلفی بخاری کے احتجاجی کیمپ میں کارکنوں کی میچ دکھانے کےلئے سکرین نصب کی گئی اسی طرح راولپنڈی میں بھی مختلف جگہوں کی شاہراؤں پر سکرینیں نصب کی گئیں جہاں پی ٹی آئی کارکنوں نے میچ دیکھا اور پاکستان کی جیت پر بھرپورانداز میں جشن منایا۔








