اسلام آباد (ممتاز نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین اور مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارمنعقد کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے، ، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا اس کے بعد پانچ اگست کا واقعہ رونما ہوا اور اس سانحہ کے بعد عمران خان کی حکومت نے اس وقت مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی، عمران خان ملکی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے، آزاد کشمیر میں کشیدگی بڑھا کر حکومت آزاد کشمیر انسانی جانوں سے کھیلنا چاہتی ہے،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کبھی بھی پورا نہیں کیا گیا،صاف شفاف انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہونے چائیں، مرحلہ وار انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس کی ذمہ دار آزاد کشمیر کی حکومت ہوگی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یٰسین نے کہا آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت ہے ان کی ملک و قوم کےلیے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کشمیر کا سودا کیا ہم نے تب بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس وقت عمران خان کی حکومت جاندار اواز اٹھاتی،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کبھی بھی پورا نہیں کیا گیاقومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہےاس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، عمران خان ملکی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے فوج کی وجہ سے ہم پرسکون سوتے ہیں آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے ہم ایک جمہوری جماعت ہیں ہم نے ہمیشہ انتخابات کی حمایت کی ہے انتخابات ہونے چاہیے لیکن انتخابات کےلیے سیکورٹی اورصاف وشفاف انتخابات کےلیے ایک ہی مرحلے میں ہونے چاہیے مرحلہ وار انتخابات کو قبول نہیں کریں گے یہ دھاندلی کی کوشش ہے چوہدری یسین نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں اکھٹے ہیں مسلم لیگ ن اور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتیں ہیں آزاد کشمیر میں پیسے کی بنیاد پر وزیر اعظم بنا ہے اس کا کوِئ سیاسی پس منظر نہیں ہے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پی ٹی آئ کی حکومت آزاد کشمیر میں جس طریقے سے مسلط کی گی ہے اس سے آزاد خطہ کے عوام باخبر ہیں پی ٹی آئ نے آزاد کشمیر میں ایک سال کے اندر اپنے ہی وزیر اعظم قیوم نیازی پر کرپشن کے الزامات لگا کر فارغ کردیا اس کے بعد سردار تنویر الیاس وزیر اعظم بنے حکومت نام کی کوئ چیز نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف نظریات کو فروغ ملا ہے، آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہےاگرچہ لوکل انتخابات پر ابہام موجود ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر نے پاکستان سے سیکورٹی کےلیے مدد مانگی ہے حکومت پاکستان نے فی الوقت سیکورٹی دینے سے انکار کیا ہے چونکہ اس وقت پاکستان کے اندر کی صورتحال بہتر نہیں، الیکشن کمیشن حکومت کا ماؤتھ پیس بنا ہوا ہے اور مکمل حکومت کی زبان بول رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کےذریعے ایک ہی مرحلے میں انتخابات کرائے جائیں مرحلہ وار انتخابات ہمیں قبول نہیں ہیں یہ دھاندلی کو کوشش ہے ، شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کشیدگی بڑھا کر حکومت آزاد کشمیر انسانی جانوں سے کھیلنا چاہتی ہے اور اپنے مطلوبہ نتاہج حاصل کرنے کےلیے اقدامات کررہی جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جزل راجہ فیصل راٹھور نے کہاکہ ہم بلدیاتی الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ہم حکومت کی طرف سے دھاندلی کے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انتخابات فوج کی نگرانی میں صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونے چاہیں،حکومت بلدیاتی انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے لیے مرحلہ وار انتخابات کرانا چاہتی ہے ہم حکومت کے اس اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا فیلڈ میں کوئی اتحاد نہیں ہے اس ایشو پر ہمارا موقف ایک ہے کہ فوج کی نگرانی میں ایک ہی مرحلے میں انعقاد کیاجائےاگر مرحلہ وار انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس کی ذمہ دار آزاد کشمیر کی حکومت ہوگی۔اس موقع پر راہنماء پی پی پی یوسف انقلابی و دیگر بھی موجود تھے۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ







