بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیامے میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم اقبال کی تقریب  

نیامے(ممتاز نیوز)نائجر کے دارالحکومت نیامے میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یہ تقریب نائجرکے عوام اور طلباء کےلئے معلوماتی اور اہم ایونٹ تھا جس میں انہیں ڈاکٹر علامہ اقبال کی عظیم شخصیت سے روشناس کرایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کا تعارف پیش کیا گیا۔ افریقن انسٹیٹیوٹ اینڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء نے پاکستان اور نائجر کے قومی ترانے پیش کئے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد علی سروہے نے یوم اقبال کی اہمیت اور علامہ اقبال کے فلسفے اور حیات پر روشنی ڈالی ۔