بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سودی نظام کا خاتمہ بڑی تبدیلی ، آزادی مارچ صرف ڈرامہ ، عوام انتشار کی سازش مسترد کرچکے ہیں ، مولانا عبدالواسع

 

ژوب : وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ سودی نظام کے خاتمے کا اعلان بڑی تبدیلی ہے ،پی ٹی آئی کاآزادی مارچ صرف ڈرامہ ہے ، عوام انتشار کی سازش مسترد کرچکے ہیں،2 سال سے التوا کا شکار ریکوڈک پراجیکٹ بحال کردیا۔جمعرات کو ژوب میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہاکہ پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ناکام ہوچکا ہے، مارچ میں لوگوں کی کم تعداد سے ظاہر ہوگیا کہ عوام ڈرامہ بازوں کے ساتھ نہیں،عوام انتشار کی سازش مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، عوام اب جمہوری حکومت کے ساتھ ہے، جمعیت علمائے اسلام اکابرین کی پارٹی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام نے ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے ،سودی نظام کے خاتمے کا اعلان بڑی تبدیلی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک منصوبہ جو دو سال سے تعطل کا شکار تھا ہماری بہترین کوششوں کی بدولت منصوبہ بحال ہوگیا ہے۔