زاہدان: پاکستان اور ایران کے بارڈر کمیشن کا دو روزہ اجلاس ایرانی صوبے زاہدان سیستان بلوچستان میں ہوا ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدل عزیز عقیلی نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی ، متعلقہ سول اور عسکری حکام بھی ہمراہ تھے ۔ ایران کی طرف سے گورنر جنرل سیستان بلوچستان حسین مدرس خیابانی نے نمائندگی کی ۔ 900 کلومیٹرز پاک ایران سرحد کے سیکورٹی معاملات ، بارڈر ٹریڈ ، سرحدی پٹی پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے ، منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمہ اور مشترکہ پیٹرولنگ سمیت بارڈر ایشوز پر تفصیلی غور کیا گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی کمیشن کا ہر تین ماہ بعد اجلاس ہوتا ہے ۔
پاک ایران سرحدی کمیشن کا اجلاس ، بارڈر ٹریڈ ، سرحدی پٹی پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے پر غور








