بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے بہتان، الزام اور جھوٹ سننا بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے فساد، انتشار اور نفرت کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان کی بات کا اب کسی پہ کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں، جب تک انصاف نہیں آئے گا ملک آزاد نہیں ہو گا اور اگر انصاف نہیں ہو گا تو نہ معاشرہ ترقی کرے گا نہ ہی یہ ملک۔