بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پیک صرف راہداری نہیں ترقی کا ایک سفر ہے، صدر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن

 

اسلام آباد: چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے صدر لِنسونگٹیان نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پاکستان بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے،سی پیک صرف کوریڈور نہیں ہے بلکہ ترقی کا ایک سفر ہے،افراط زر کیخلاف لڑنے کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہے۔

چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان (Lin songtian) نےچائنیز ایمبسی میں پریس کانفرنس کی۔جس میں چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے باؤ زونگ اور جی یونگیان بھی موجود تھے۔
چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان نے کہا ہےکہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ میرا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے،پاکستان آکر ایسا لگا جیسا میں اپنے گھر آیا ہوں، چین اور پاکستان کا بھائیوں جیسا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کادورہ چین کامیاب رہا، جس کے نتائج جلد سب کے سامنے آئیں گے۔ لِنسونگٹیان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پاکستان بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے،سی پیک صرف راہداری نہیں بلکہ ترقی کا ایک سفر ہے،جو روزگار کےمواقع پیدا کرے گا،سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہوگیا، ہم اب سی پیک کے سیکنڈ فیز میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ترقی میں پاکستانی بھائیوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بہت فائدہ مند میٹنگز ہوئی، ترقی میں تعاون اہم ہے، پاکستان میں بہت سے قدرتی وسائل اور ہیومن ریسورس ہے، اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کیا ،افراط زر کیخلاف لڑنے کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہے، سی پیک کے گوادر میں سیکنڈ اسٹپ کیلئے ہم تیار ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام سب کیلئے اوپن ہے، چین،پاکستان کے مستقبل کیلئے یہاں سرمایہ کاری کررہا ہے،چین کی ریلوے اور انفراسٹرکچر کی ٹیکنالوجی بہت اعلی ہے،نئی انرجی میں بھی چین قیادت کر رہا ہے۔