ٹیکسلا: ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کا جھگڑا طول پکڑ گیا۔ صوبائی وزیر ملک تیمور اور ایم این اے منصور حیات کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور اور ایم این اے منصورحیات کے کارکنان کا گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ رات دو بجے ایک بار پھر جھگڑا ہوا اور گولیاں چل گئیں۔
صوبائی وزیر ملک تیمور اور ایم این اے منصور حیات کے کارکن جھگڑ پڑے
واقعے میں زخمی دو افراد کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا جبکہ تیسرے کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور اور ایم این اے منصورحیات نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں، زخمی ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایم این اے منصور حیات گروپ سے ہے۔
منصور حیات کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملک تیمور کے ساتھ موجود سرکاری گارڈ نے بھی کی۔
ادھر سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے صاحبزادے سابق ایم این اے منصور حیات خان اور بھتیجے ایم پی اے عمار صدیق خان اور انکے گارڈر بہرام خان پر صوبائی وزیر تیمور مسعود کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کرلیا گیا
پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کا جھگڑا ،مقدمہ درج








