اسلام آباد:تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کو آئی جی پنجاب کو بطور ایڈوائزر نہ رکھنےکے لیے خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو خط بھیج رہے ہیں کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو اپنے ایڈوائزر کے طور پر نہ لیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خراب چوائس ہے، جو شخص اپنے ملک میں سابق وزیر اعظم کو سکیورٹی نہیں دے سکا وہ اقوام متحدہ کو کیا ایڈوائس دےگا۔
پی ٹی آئی کا اقوام متحدہ کو آئی جی پنجاب کو ایڈوائزر نہ رکھنے کیلئے خط لکھنےکا فیصلہ








