اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے میں جمعرات کو ہونے والی کارروائی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے راہنما میاں جاوید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے بارے میں کہا کہ 70 سال کا بچہ کھیلن کو مانگے پاکستان، ان کے پاؤں پر مبینہ طور پر ایک گولی لگی تھی جو اب انڈے بچے دی رہی ہے اور ابھی تک دونوں ٹانگوں پر چار انڈے دے چکی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو موم کا مجسمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوں جوں سچ سامنے آرہا ہے موم کا مجسمہ پگھل رہا ہے مولانا اکبر چترالی نے آئین کی شق 223میں مزید ترمیم کی تحریک پیش کرتے ہوئے اس بات کو ناقابل فہم قرار دیا کہ آئین کی رو سے ایک امیدوار کو ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت ہے لیکن حتمی نتائج کے بعد وہ ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ایک حلقے پر آنے والے اخراجات ڈھائی کروڑ کے لگ بھگ ہیں اس طرح ایک محتاط اندازے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر مجموعی طور پر 46 ارب سے زیادہ کے اخراجات ہوں گے قومی اسمبلی کے ارکان کے ترقیاتی فنڈ کی رقم علاوہ ہے اس تناظر میں ایک سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑنے والے بالخصوص جو 8سے دس تک نششتوں پر بھی کھڑے ہو جاتے ہیں وہ نہ صرف قومی خزانے کے ضیاع بلکہ حلقے کے عوام اور ملک کے ساتھ بھی زیادتی کرتے ہیں اس لئے اس حوالے سے آئین میں مزید ترمیم کرتے ہوئے اس مشق کو ختم کیا جائے۔ سپیکر نے ایوان کی منظوری سے تحریک کو بحث کیلئے منظور کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہ دنیا میں بھی کہیں نہ ہوتا ہو کہ جس صوبے میں جس پارٹی کی حکومت ہو وہاں کی پولیس مظاہرین کی سرپرستی کرے۔ انہوں نے بلخصوص راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کی ٹولیوں پر سڑکیں بند کرانے کی شدید مذمت کی۔
70 سال کا بچہ، ’’کھیلن کو مانگے پاکستان‘‘ میاں جاوید








