کراچی : امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی، انہوں نےیوکرین کے شہر خیرسون کا تذکرہ کرتے ہوئے عراق کے شہر فلوجہ کا نام لے لیا ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ روسی فوج ’فلوجہ‘ سے نکل رہی ہے، بائیڈن دراصل خیرسون کہنا چاہتے تھے اور اس دوران رپورٹر کی جانب سے تصحیح کرنے پر انہوں نے خیرسون کہا ۔ امریکی صدر کی زبان پھسلنے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بائیڈن کی زبان پھسل گئی خیرسون کو ’فلوجہ‘ کہہ دیا








