بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی کیخلاف لندن اور پیرس میں ملازمین کی ہڑتال، ٹرانسپورٹ معطل

پیرس ، لندن : برطانیہ اور فرانس کے دارالحکومتوں میں مہنگائی سے پریشان مزدوروں نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال شروع کردی ،ٹرین سروس سمیت ٹرانسپورٹ یونین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کی کال دی تھی ، لندن اور پیرس دونوں میں میٹرو ٹرین سروس سمیت ٹرانسپورٹ کی دیگر سہولیات معطل رہیں، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ، لندن میں میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ کی یونین کے ملازمین نےچھٹی بار 24گھنٹوں کی ہڑتال شروع کردی ، ایلزبتھ لائن سمیت ٹرین سروسز اور ٹرانسپورٹ کی جو سہولیات میسر تھیں وہاں لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، حکومت نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شہریوں کوجمعرات کے روز سفر کے لئے ٹرانسپورٹ کی دستیابی میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔